چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کر کے تزئین و آرائش کے جاری کام کا معائنہ کیا اور اکیڈمی میں قائم کردہ کرکٹ میوزیم کا بھی وزٹ کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،چیف آپریٹنگ آفیسرپی سی بی سلمان نصیر،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 کے آفیشل اینتھم کی ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم
چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ میوزیم کی حالت زار پر برہمی کا اظہار کیا اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کرکٹ میوزیم میں اشیاء کو رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے کرکٹ میوزیم کو کشادہ اور مناسب جگہ منتقل کرنے سے متعلق پلان بھی طلب کر لیا، بعد ازاں انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی گراؤنڈ کا بھی معائنہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ میوزیم کی حالت زار پر اظہارِ ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ٹورنامنٹ جیتنے پر ملنے والی ٹرافیاں اور دیگر انعامات کو اس حالت میں رکھنا کسی صورت مناسب نہیں، عالمی ٹرافیاں اور دیگر انعامات ایک اثاثہ اور شائقین کرکٹ کیلئے یہ انتہائی دلچسپی کا باعث ہیں، کرکٹ میوزیم کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔