(عثمان خان) جمعیت علمائے اسلام سندھ نے سندھ پنجاب بارڈر کو 3 مقامات سے غیر اعلانیہ مدت کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
جمعیت علمائے اسلام (جےیو آئی) کل موٹروے انٹرچینج سکھر اور گھوٹکی میں کموں شہید نزد اباڑو کے مقام پر دھرنے دے گی، سکھر موٹروے کے مقام پر دھرنے کی قیادت مولانا سعود افضل ہالیجوی اور مولانا محمد صالح انڈھڑ کریں گے جبکہ گھوٹکی میں کموں شہید نزد اباڑو میں ہونے والے دھرنے کی قیادت علامہ ناصر خالد محمود اور مولانا محمد اسحاق لغاری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 6 نو منتخب آزاد ارکان اسمبلی کی مریم نواز سے ملاقات ، ن لیگ میں شامل ہو گئے
علاوہ ازیں جےیوآئی کشمور میں سندھ پنجاب بارڈر پر بھی دھرنہ دے گی، سندھ پنجاب بارڈر مظاہرے کی قیادت امیر جے یو آئی سندھ سائیں عبدالقیوم ہالیجوی ، مولانا شفیع محمد کھوسو اور مولانا شمس الدین بھیری کریں گے۔