(24 نیوز)خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے سینیٹر مہر تاج روغانی نے نشست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے آخری اجلاس میں ارکان نے سینیٹ کمیٹیوں کی کارروائی پر مایوسی کا اظہار کیا۔ کمیٹی چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ہدایات ملی ہیں کہ اب مزید کمیٹی نہیں ہوگی ،دوسری ہدایت یہ بھی ملی ہے کہ ممبرز اپنا ایجنڈا شامل نہیں کریں گے ،ایجنڈہ میں وہی نکات شامل ہونگے جو ہاﺅس کی جانب سے بھیجا جائےگا لہٰذا یہ اس کمیٹی کا آخری اجلاس ہے۔
اجلاس کے دوران سینیٹر مہر تاج روغانی نے وزارت تعلیم اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تعلیم پر شدید تنقید اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ایجنڈے میں کوئی نئی چیز شامل نہیں ہے، میں چھ سال سے اپنے بل پر پیشرفت نہیں کرا سکی، مجھے افسوس ہے کہ ہماری باتوں میں وزن نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے دکھ کی بات ہے کہ آج بھی سٹوڈنٹس وہیں کے وہیں کھڑے ہیں۔مہر تاج روغانی نے کہا کہ دنیا کے سامنے ناکام ہوکر میں سینیٹ چھوڑ رہی ہوں، کمیٹی ممبر سینیٹر مشتاق نے کہ پارلیمنٹ عوام کو حق نہیں دے سکا، مجھے دکھ ہے کہ ہم ناکام ہوئے۔ چیئرمین کمیٹی عرفان صدیقی نے بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تو افسوس ہو رہا ہے کہ ہم یہ کام نہیں کرسکے جس پر نگران وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم 6سال میں تعلیمی مسائل حل نہ کر سکے،ا ٓئندہ حکومت میں اس مقصد کےلئے پورے 5سال وقف کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عون چودھری کو بڑا جھٹکا الیکشن کمیشن سے اہم حکم آ گیا