(ویب ڈیسک)سابق بھارتی اداکارہ جیا بچن اور شوہر امیتابھ بچن مشترکہ طور پر 1,578کروڑ بھارتی روپے سے زائدکے اثاثوں کی مالک نکلے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی اداکارہ جیا بچن نے بھارت میں 2024میں ہونےوالے الیکشن میں حصہ لینے کےلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔کاغذات میں جیا بچن نے اپنے اثاثوں کی مالیت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ مشترکہ طور پر 1,578کروڑ بھارتی روپے سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہیں۔
جیا بچن کی جانب سے دائر انتخابی حلف نامے کے مطابق مالی سال 2022-23ءکےلئے جیا بچن کی ذاتی اثاثہ جات 1,63,56,190روپے ہے، جبکہ امیتابھ بچن کی دولت اسی مدت کےلئے 273,74,96,590روپے بتائی جاتی ہے۔ان کی مشترکہ منقولہ جائیداد کی قیمت 849.11کروڑ روپے ہے، غیر منقولہ جائیداد کی رقم 729.77کروڑ روپے ہے، جیا بچن کا بینک بیلنس 10,11,33,172روپے ہے اور امیتابھ بچن کا 120,45,62,083روپے ہے۔جیا بچن کے کاغذات کے مطابق ان کے پاس 40.97 کروڑ روپے کے زیورات اور 9.82 لاکھ روپے کی قیمت کی گاڑی شامل ہے۔
اسی طرح امیتابھ بچن کے پاس 54.77 کروڑ روپے کے زیورات کا ایک شاندار مجموعہ اور 16 گاڑیاں ہیں، جن میں دو مرسڈیز اور ایک رینج روور شامل ہے، مجموعی طور پر ان گاڑیوں کی قیمت 17.66 کروڑ روپے ہے۔جوڑے کے مشترکہ اثاثوں میں مختلف ذرائع سے حاصل کی گئی جائیدادیں بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مزید 4 آزاد ارکان اسمبلی ن لیگ میں شامل کون کون شامل؟ نام سامنے آ گئے