موت کی جھوٹی خبر، پونم پانڈے اور شوہر سیم بمبئی کو 100کروڑ ہرجانے کا سامنا

Feb 14, 2024 | 21:41:PM
موت کی جھوٹی خبر، پونم پانڈے اور شوہر سیم بمبئی کو 100کروڑ ہرجانے کا سامنا
کیپشن: پرنم پانڈے اور شوہر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے اور شوہر سیم بمبئی کو اداکارہ کی کینسر سے موت کی جھوٹی خبر پھیلانے کے نتیجے میں 100کروڑ ہرجانے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پونم پانڈے اور ان کے شوہر سیم بمبئی کو بھونڈے انداز میں سروائیکل کینسر سے متعلق آگاہی مہم چلانے پر قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔بھارتی اداکار فیضان انصاری نے کانپور پولیس سٹیشن میں پونم پانڈے اور سیم بمبئی کےخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے ان پر بھارتی مالیاتی روپے 100کروڑ کا ہرجانہ دائر کیاہے۔
فیضان انصاری نے دعویٰ کیا ہے کہ پونم پانڈے اور سیم بمبئی نے کینسر جیسی سنگین بیماری بچوں کا کھیل سمجھ لیا ہے، پونم پانڈے نے یہ اسٹنٹ اپنی پبلسٹی کےلئے کیا ہے اور موت کی جھوٹی خبر پھیلا کر بالی ووڈ انڈسٹری سمیت لاکھوں مداحوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان دونوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کانپور کی عدالت میں پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عون چودھری کو بڑا جھٹکا  الیکشن کمیشن سے اہم حکم آ گیا