پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ کی ننھی بیٹی نے الیکشن کمپین چلا کر مثال قائم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے مدِ مقابل پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ کی ننھی بیٹی نے الیکشن کمپین چلا کر مثال قائم کر دی۔
عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 لاہور سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز کے مدِ مقابل پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ کی بیٹی نے ماں کے جیل میں ہونے کے باوجود انتخابی کمپین چلا کر جرات و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ سے اتحاد کی وجہ کیا؟ چال یا مجبوری؟شرمیلا فاروقی نے اندر کی بات بتا دی
انتخابات سے قبل ہی جیل میں قید جیل میں قید پی ٹی آئی کی حامی آزاد امیدوار عالیہ حمزہ کو عام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ ہی کامیاب ہوئی ہیں اور ان کے حصے میں زیادہ ووٹ آئے، دوسری جانب عالیہ حمزہ کی بیٹی ایشال ملک نے ہی پارٹی کے ووٹرز اور سپورٹرز کے ساتھ مل کر انتخابی کمپین چلائی، اس انتخابی کمپین کے دوران ننھی ایشال کو کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پارٹی کی جانب سے کتنی سپورٹ ملی؟ اور حلقے کی عوام کا ردِعمل کیا تھا؟ سب جاننے کے لئے ویڈیو ملاخطہ کریں۔