تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج کھیلا جائیگا،قومی پلیئنگ الیون کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز )تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی اور ناممکن کو ممکن بنانے والی ٹیم پاکستان سہ فریقی سیریز جیت کےلیے پُرعزم ہے۔
کیوی ٹیم نے میچ سےقبل نیشنل سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔
پاکستانی ٹیم نے فائنل کےلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ۔ قومی ٹیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانےوالی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے محمد حسنین کی فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی پلیئنگ الیون میں کپتان محمد رضوان ، بابر اعظم ،نائب کپتان سلمان علی آغا ، فخر زمان اور سعود شکیل ،طیب طاہر ، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ ابرار احمد اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ فائنل کی تیاری کے لیے اچھا وقت مل گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کیخلاف دوران فیلڈنگ انجرڈ ہونیوالے نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر راچن رویندرا سہ ملکی سیریز کے فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ اوپنر کی حالت پہلے سے بہتر ہے تاہم وہ تکلیف کے سبب سہ ملکی سیریز کے فائنل سے باہر ہوگئے ہیں، انکی جگہ فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔