لاہور:سسرالیوں نے زہر دے کر بہو کو مارڈالا

Feb 14, 2025 | 10:57:AM
لاہور:سسرالیوں نے زہر دے کر بہو کو مارڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)حوا کی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے ظلم کا شکار ہوگئی، زہر دے کر بہو کو مار ڈالا،مقتولہ کی شناخت رمشاء کے نام سے ہوئی جو دو بچوں کی ماں ہے۔

والد جمیل کے مطابق رمشاء کی 4 سال قبل سبزار کے رہائشی عمران کے ساتھ شادی ہوئی، رمشاء کے ساتھ سسرالیوں کا رویہ شروع سے ٹھیک نہیں تھا، شوہر عمران، دیور جنید، سسر راشد سمیت ساس بھی رمشاء پر تشدد کرتے تھے، اہل خانہ نے رمشا کے سسرالیوں پر مبینہ طور پر زہر دینے کا الزام لگایاہے۔

مزید پڑھیں:پتوکی:چندہ چور مسجد کے غلے میں چھوڑےکرنٹ سے مارا گیا

 لاش پوسٹ مارٹم کیلئےمیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، پولیس کے مطابق والد کی جانب سے کارروائی کی درخواست موصول ہوگئی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے،درخواست میں ساس، سسر ، شوہر اور دیور کو نامزد کیا گیا ہے ۔