(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ،میزبان اورماڈل وینا ملک کی نئی تصاویر نے ایک نئی بحث چھیڑدی۔
وینا ملک نے آج صبح سویرے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں ایک لڑکے کے ساتھ بولڈ انداز میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں "کومبو" لکھا ہے۔
دوسری جانب ان کے مداحوں اور صارفین نے کمنٹ باکس میں سوالات اور دعوؤں کا انبار لگا دیا ہے۔
متعدد صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ لڑکا شہریار ہو سکتا ہے جسے وینا ملک اپنا ہمسفر قرار دیتی رہی ہیں،صارفین ان سے سوال کرتے نظر آ رہے ہیں کہ یہ شخص کون ہے؟
واضح رہے کہ وینا ملک نے 2013ء میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے ہیں،تاہم یہ شادی 2017ء میں ختم ہو گئی تھی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مختلف ویڈیوز شیئر کی تھیں جن میں انہیں شادی کی شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، انسٹا گرام کی اسٹوری میں انہوں نے مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے شہریار چوہدری نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ کوٹیگ بھی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ویلنٹائن ڈے: عاطف اسلم کی مزاحیہ ویڈیو وائرل
معروف اداکارہ کی ان پوسٹس کے بعد سے ان کے دوبارہ شادی کرنے کی افواہوں نے زورپکڑا تھا جس کی تاحال اداکارہ نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔