صدر مملکت نے قائمقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے عہدے کا حلف لے لیا

Feb 14, 2025 | 11:26:AM
صدر مملکت نے قائمقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے عہدے کا حلف لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قائمقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر سے عہدے کا حلف لے لیا۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جس میں وکلا، ججز اور حکومتی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر کو قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

 مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کے نئے 6 مستقل اور ایک قائم مقام جج نے حلف اٹھا لیا
 جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات ہونے تک قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

خیال رہے کہ دوسری ہائیکورٹس سے اسلام آباد ہائیکورٹ منتقلی کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط بھی لکھا تھا اور سنیارٹی کے حوالے اعتراض بھی اٹھایا تھا۔