بھارتی بورڈ کی نئی ٹریول پالیسی ، کرکٹرز اب بیویوں کے بغیر غیر ملکی دوروں پر جائینگے

Feb 14, 2025 | 11:49:AM
بھارتی بورڈ کی نئی ٹریول پالیسی ، کرکٹرز اب بیویوں کے بغیر غیر ملکی دوروں پر جائینگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست کے بعد بھارتی  بورڈ کی نئی ٹریول پالیسی کے باعث آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی کرکٹرز اپنی بیویوں اور گرل فرینڈز کے بغیر ٹور پر جائیں گے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم 15 فروری کو چیمپئینز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگی، اس دوران کرکٹرز اپنے اہلخانہ اور گرل فرینڈز کو ٹور پر ساتھ نہیں لے جاسکیں گے۔

بھارتی ٹیم ایونٹ میں 20 فروری کو دبئی میں بنگلہ دیش کیخلاف پہلے میچ میں مدمقابل آئے گی، بعدازاں 23 فروری کو روایتی حریف پاکستان کیساتھ اہم معرکہ ہوگا جبکہ انڈین ٹیم آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی۔

مزید پڑھیں:سابق ہاکی اولمپئنز بھی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے پرعزم

بھارتی بورڈ کے نئے اصولوں کے تحت 45 دن یا اس سے زائد طویل دوروں کے دوران محض 7 دن  کیلئے اہلخانہ یا گرل فرینڈز کیساتھ رہنے کے مجاز ہوں تاہم کم دورانیے کے ٹور میں یہ بھی ممکن نہیں ہوگا۔