(24نیوز)عوام کیلئے خوشخبری، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے کمی کرنے کی تجویز ہے، جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 257.13 روپے سے کم ہو کر 254.64 روپے کا ہو جائے گا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے کمی کی تجویز ہے جس کے بعد ایک لیٹر ڈیزل 267.95 روپے سے کم ہو کر 258.84 روپے کا ہو جائے گا۔
مزید برآں ایک لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 60 پیسے کمی کی تجویز ہے،منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی ہوئی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 83.40 ڈالر سے کم ہو کر 78.35 ڈالر فی بیرل ہوگئیں۔