ایلون مسک کا امریکا کو بیرونی مداخلت ختم کرنے کا مشورہ

Feb 14, 2025 | 12:54:PM
ایلون مسک کا امریکا کو بیرونی مداخلت ختم کرنے کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف کاروباری شخصیت اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے امریکا کو دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ امریکا کو حکومتیں تبدیل کرنے کی پالیسی ترک کرنی چاہیے اور اپنی توجہ ملکی معاملات پر مرکوز کرنی چاہیے۔

انہوں نے امریکی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پرانی بیوروکریسی کا خاتمہ ضروری ہے اور امریکی حکومتی اخراجات میں ایک کھرب ڈالر سے زیادہ کمی ممکن ہے۔

اس موقع پر ایلون مسک نے دبئی لوپ منصوبے کا بھی اعلان کیا، جو روزانہ 20 ہزار مسافروں کو تیز رفتاری سے ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچانے کی صلاحیت رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں :  جشن بہاراں کا مقصد پاکستان کی ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنا ہے : محسن نقوی

دوسری جانب، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ایلون مسک کی واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، جس میں انٹرنیٹ سروس سٹارلنک کی جنوبی ایشیا میں فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا.