لیسکو صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو صارفین کے لئے خوشخبری،کمپنی نے تمام خراب میٹرز کو تبدیل کرنے کیلئے میٹرز کا اجراء شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سات فروری تک ڈیفیکٹو کوڈ لگنے والے سنگل فیز میٹرز کو تبدیل کیا جائیگا،لیسکو میں ایک لاکھ اٹھاون ہزار سنگل فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگایا گیا،میٹرز کی قلت کی وجہ سے آٹھ ماہ سے سنگل فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگایا تھا۔
آٹھ ماہ تک مسلسل صارفین کو اوسط بلز بھجوائے گئے،بھاری بھرکم بلز کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔