کیرالہ کے مندر میں ہاتھیوں کا حملہ، بھگدڑ مچنے سے 3 افراد ہلاک

Feb 14, 2025 | 14:57:PM

( ویب ڈیسک) بھارت کے ایک مندر میں ہاتھیوں کے حملے سے بھگڈر مچنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں ایک مندر میں تقریب کے دوران پٹاخے پھاڑے گئے جس کے باعث ہاتھیوں نے ڈر و خوف کے مارے حملہ کردیا۔

 پولیس کا بتانا ہےکہ ہاتھیوں کو مندر میں تہوار کے لیے لایا گیا تھا اور پٹاخے پھٹنے سے وہ مشتعل ہو کر مزار کے قریب ایک چھوٹی عمارت کی طرف بھاگے۔

مزید پڑھیں:میلے میں ہاتھی بدک گیا، لوگوں کو سونڈ سے اٹھا اٹھا کر پٹخا، 17 زخمی

پولیس  کے مطابق بھاگنے کی وجہ سے ہاتھی عمارت سے ٹکرائے تو اس کی دیوار کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں کچھ لوگ ملبے تلے دب گئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملبے تلے دب کر 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ بھگدڑ کے دوران 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔

مزیدخبریں