ماورا حسین اور امیر گیلانی کی پہلی ڈھولکی:اَن دیکھی تصاویرسامنے آگئیں

Feb 14, 2025 | 14:58:PM
ماورا حسین اور امیر گیلانی کی پہلی ڈھولکی:اَن دیکھی تصاویرسامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی نے پہلی ڈھولکی کی اَن دیکھی تصاویر شیئر کردیں۔

معروف اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پراپنے شوہر اور اداکار امیر گیلانی کو ٹیگ کرتے ہوئے پہلی ڈھولکی کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

شادی کی تقریبات میں ماورا حسین نے ہلکے رنگوں کا انتخاب کیا،تاہم انہوں نے ڈھولکی میں روایتی پیلے رنگ کی جگہ سرخ رنگ کا انتخاب کیا، جبکہ پہلی ڈھولکی میں دولہا نے ہلکے بادامی رنگ کی شلوار قمیض کے ساتھ بھوری جیکٹ پہن رکھی تھی۔

ماورا حسین سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ویلویٹ کی سرخ فراک میں خوبصورت نظر آ رہی ہیں،تصاویر میں دونوں خاندانوں کے افراد اور دوست احباب خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اپنی خوشیاں ریورس میں شیئر کر رہی ہوں، یہ پہلی ڈھولکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حمائمہ ملک نے سابقہ بھابی علیزا سلطان کیساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نے "شیری بیری" کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ڈھولکی کی اس تقریب کو شادی کا جشن منانے کے لیے بہترین شروعات قرار دیا۔