چلی میں کشتی سوار وہیل کا نوالہ بننے کے بعد معجزانہ طور پر بچ نکلا

Feb 14, 2025 | 15:35:PM
چلی میں کشتی سوار وہیل کا نوالہ بننے کے بعد معجزانہ طور پر بچ نکلا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چلی کے علاقے پیٹاگونیا میں ایک غیرمعمولی اور خوفناک واقعہ پیش آیا، جب ایک ہمپ بیک نامی وہیل نے کشتی سوار کو نگلنے کی کوشش کی، یہ واقعہ باہیا ایل آگویلا میں پیش آیا، جو آبنائے ماجلان کے قریب واقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایڈریان سیمانسکس نامی متاثرہ شخص اپنے والد ڈیل کے ہمراہ کشتی کے سفر پر تھے کہ اچانک پانی کی سطح سے ایک دیوہیکل وہیل ابھری اور ایڈریان کشتی سمیت نگلنے کی کوشش کی،ایڈریان نے میڈی سے گفتگو میں کہا کہ وہیل کے منہ میں جانے کے بعد انہیں لگا کہ ان کی زندگی ختم ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:2032 میں بڑا سیارچہ زمین سے ٹکرانے کا خطرہ، سائنسدانوں کی کئی ممالک کو وارننگ

انہوں نے خوفناک تجربے کے بارے میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگا کہ وہیل نے مجھے مکمل طور پر نگل لیا ہے۔ جب میں دوبارہ پانی کی سطح پر آیا تو خوفزدہ تھا کہ میرے والد کے ساتھ بھی کچھ نہ ہوجائے، یا ہم وقت پر کنارے نہ پہنچ سکیں,میں معجزانہ طور پر بچ گیا۔

چند لمحے پانی میں گزارنے کے بعد، ایڈریان نے اپنے والد کی کشتی کی جانب تیزی سے تیرنا شرور کیا، جہاں انہیں فوراً سوار کر لیا گیا اگرچہ یہ واقعہ ان کے لیے صدمہ خیز تھا، تاہم دونوں افراد محفوظ طور پر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھ کر صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، ہمپ بیک وہیلز عام طور پر انسانوں کو نشانہ نہیں بناتیں، اور یہ واقعہ غالباً ایک اتفاقی تصادم تھا۔