آرمی چیف اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران کا ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ

Feb 14, 2025 | 16:14:PM
آرمی چیف اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران کا ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، وزیراعلی پنجاب مریم نواز ، وفاقی وصوبائی وزرا اوراعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تین منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ہمراہ وفاقی وصوبائی وزرا، زرعی شعبے کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے ”سمارٹ ایگری فارم“، ”گرین ایگری مالز“ اور ”ایگری ریسرچ سہولت سنٹر“ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

دورے کے دوران شرکاء کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی جدید زرعی مشینری کا معائنہ بھی کرایا گیا۔

کسانوں کو مہنگی مشینری خریدنے کی بجائے آسان کرائے پر مشینری حاصل کرنے کے مواقع میسرہوں گے، جدید آبپاشی کے نظام کے قیام کے لیے پنجاب بھر میں 25 ”گرین ایگری مال“ تیار، سال کے اختتام تک ملک بھر میں 250 ”گرین ایگری مال“ کی تکمیل متوقع ہے۔

عام کسانوں کی تربیت کے لئے ”سمارٹ ایگری فارم“ کا قیام ، ملک کی 95 فیصد زراعت کی ترقی کا ضامن ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جی پی آئی کی کاکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔