اداکار دودی خان نے راکھی ساونت کے لیے ہیرے کی انگوٹھی خرید لی

Feb 14, 2025 | 16:23:PM
اداکار دودی خان نے راکھی ساونت کے لیے ہیرے کی انگوٹھی خرید لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کے لیے ہیرے کی انگوٹھی خرید لی۔

دودی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک نئی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں دودی خان نے بتایا کہ میں نے راکھی ساونت کے لیے 18 لاکھ روپے کی اصلی ہیرے کی انگوٹھی خریدی ہے۔

دودی خان نے کہا کہ میں آج کل سوشل میڈیا پر بہت سی ویڈیوز دیکھ رہا ہوں، بہت سے افراد راکھی ساونت کو مہنگے تحائف دینے کا وعدہ کر رہے ہیں، وہ لوگ محض باتیں بنا رہے ہیں۔

راکھی ساونت نےبھی دودی خان کی اس ویڈیو کو ری شیئر کیا ہے،ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ردِ عمل دیتے ہوئے اداکارہ نے سرخ دل کے ایموجیز کا استعمال کیا جبکہ دودی خان نے لکھا کہ میری جان، ہم باتیں نہیں کرتے۔

دوسری جانب مفتی قوی نے بھی بھارتی رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت سے آج شادی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید مسجدالحرام میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

یاد رہے کہ مفتی قوی نے گزشتہ دنوں راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر بھارتی اداکارہ نے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے مثبت ردِعمل دیا تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی نے انکشاف کیا کہ میرا 14 فروری کو راکھی ساونت سے نکاح ہو گا، نکاح کی تاریخ راکھی کی مرضی کے مطابق ہی رکھی ہے۔