پہلا روزہ کب ہوگا،فلکیاتی مرکز ابوظہبی نے پیش گوئی کر دی

Feb 14, 2025 | 17:35:PM
پہلا روزہ کب ہوگا،فلکیاتی مرکز ابوظہبی نے پیش گوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ) متحدہ عرب امارات کے انٹرنیشنل  آسٹرونومیکل سینٹر  ابوظہبی نے عرب ممالک میں پہلے روزے کی متوقع تاریخ کا اعلان کردیا۔پہلا روزہ تقریباً 14 گھنٹے 13 منٹ کا ہوگا ۔

رپورٹ کے مطابق ابو ظبی کے آسٹرونومیکل سینٹرنے اعلان کیا ہےکہ عرب ممالک میں رمضان کا آغاز مارچ سے ہوگا، اور پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا۔سینٹر کے مطابق زیادہ تر اسلامی ممالک 28 فروری 2025 بروز جمعہ کو رمضان کے مقدس مہینے کا چاند دیکھیں گے۔آسٹرنومیکل سینٹر نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ تقریباً 14 گھنٹے 13 منٹ کا ہوگا جب کہ آخری روزہ 14 گھنٹے 55 منٹ تک کا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کی طرف سے بھارت کو اسلحے کی فراہمی، پاکستان کا تحفظات کا اظہار