(ویب رپورٹ) امریکا کے شہر نیویارک کی ایک خاتون نے لیونگسٹن کاؤنٹی کی مقامی جیل کا دورہ کرکے اپنی 104ویں سالگرہ منائی۔ اور عام لوگوں کو ایک اچھا پیغام دیدیا۔
رپورٹ کے مطابق لیونگسٹن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ لوریٹا نامی خاتون نے ایون نرسنگ ہوم کے عملے کو بتایا کہ وہ اپنی 104ویں سالگرہ لیونگسٹن کاؤنٹی جیل کے دورے کے ساتھ منانا چاہتی ہے۔ جس پر شیرف کے دفتر نے درخواست پر اتفاق کیا اور لوریٹا کو جیل کے دورے پر لے جایا گیا۔ بعد میں شیرف کے دفتر نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ اس کے دورے سے پہلے ہم نے لوریٹا کی سالگرہ کچھ کافی اور کیک کے ساتھ منائی اور اس موقع پر لوریٹا نے شیرف کو بتایا کہ لمبی زندگی گزارنے کا راز اپنے کام سے کام رکھنا ہے۔ کسی کے کاموں میں مداخلت نہ کریں۔مقامی پولیس کے مطابق لوریٹا نے ہماری جیل کی سہولت کا دورہ کرنے میں بہت اچھا وقت گزارا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیاں،جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب،8نام زیر غور