ویلنٹائن ڈے کا پہلا رزلٹ آ گیا،محبوب کی دھلائی،ٹنڈ کر دی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(محمد امین گورایہ)نوشہرہ ورکاں کے علاقے تتلے عالی میں ویلنٹائن ڈے پر محبوبہ کو ملنے والا عاشق گھر والوں کے ہتھے چڑھ گیا،لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق پکڑے جانیوالےنوجوان عاشق کی شناخت عثمان کے نام سے ھوئی جو نوشہرہ ورکاں کا رہائشی ہے، تشدد کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کی مونچھیں ،سر کے بال اور بھنویں بھی مونڈ ڈالیں۔
تصاویر میں نوجوان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ تتلے عالی پولیس نے واقع کی مزید تحقیقات شروع کردی جبکہ زخمی نوجوان میڈیکل حاصل کرنے کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیاں،جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب،8نام زیر غور