لندن: ترک قونصل خانے کے باہر قرآن پاک نذر آتش کرنے کی کوشش

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)لندن میں ترک قونصل خانے کے باہر گزشتہ روز ایک شخص نے قرآن پاک نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نامعلوم شخص ترک قونصل خانے کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کررہا ہے جس کے بعد ایک اور شخص اس کے ہاتھ سے قرآن پاک لے کر اس شخص کو زمین پر گرا کر اسے لاتیں مارتا ہے اور اس پر تھوکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جسٹس منصور علی شاہ کواہم عہدے سے ہٹا دیا گیا
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے چاقو نکال کر قرآن پاک نذر آتش کرنے والے شخص کو زخمی کیا۔
مقامی پولیس کے مطابق پولیس کو گزشتہ روز دوپہر 2 بج کر 11 منٹ پر ایک شخص پر حملے کی اطلاع ملی، متاثرہ شخص کو انگلی پر چوٹ آئی تاہم اسے چاقو کے زخم نہیں آئے۔
پولیس کے مطابق اہلکار چند منٹوں میں موقع پر پہنچے اور ایک شخص کو خطرناک ہتھیار رکھنے اور شدید جسمانی نقصان پہنچانے کے شبہے میں گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9روپے تک کمی کا امکان