پی ٹی آئی وکلاکو انصاف سے نہیں صرف پیسے سے دلچسپی ہے، طلال چودھری

Stay tuned with 24 News HD Android App

(احمد منصور)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی وکلاکو انصاف سے نہیں صرف پیسے سے دلچسپی ہے، پی ٹی آئی کے وکلاءنے ثابت کر دیا کہ ان کی وفاداری پارٹی کارکنوں کے بجائے صرف مالی مفادات سے جڑی ہے۔
لیگی رہنما کا کہناتھا کہ 69 مخلص کارکنوں کو قانونی ٹیم نے اس لئے چھوڑ دیا کیونکہ انہیں بھاری فیس نہیں دی گئیں،مختلف مقدمات میں ملوث کارکنوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دینا یہ ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی کا قانونی ونگ اور ILF ان لوگوں کا ساتھ دینے کو تیار نہیں،پی ٹی آئی کارکن آج قانونی مدد سے محروم کر دیئے گئے،۔
طلال چودھری کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی قیادت خود سہولیات سے لطف اندوز ہو رہی ہے جبکہ اس کے کارکن مشکلات کا شکار ہے، یہ پی ٹی آئی قیادت کا دوہرا معیار ہے، آئی ایل ایف کی جانب سے اپنے ہی کارکنوں کا دفاع نہ کرنا پی ٹی آئی کی اندرونی کرپشن اور منافقت کو بے نقاب کرتا ہے، انصاف اب صرف ان کیلئے ہے جو اس کی قیمت ادا کر سکتے ہیں،یہ ہے پی ٹی آئی کا انصاف کا نعرہ ہے،آئی ایل ایف کارکنوں کے قانونی دفاع کے لئے بنایا گیا تھا، آج خود ہی کارکنوں کا ساتھ چھوڑ چکا ہے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ پی ٹی آئی کے وکلااپنے موکلوں کو کارکن نہیں بلکہ پیسہ کمانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں، پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکن آج اسی پارٹی کی بے حسی کا شکار ہو رہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کا انصاف کا نعرہ اس وقت کھوکھلا ثابت ہو جاتا ہے جب اس کے اپنے کارکن عدالتوں میں بے سہارا ہوتے ہیں، جب پیسہ بولتا ہے تو پی ٹی آئی کے وکلاسنتے ہیں، وفاداری اور اصول ان کے لئے ثانوی حیثیت رکھتے ہیں،اگر پی ٹی آئی آج اپنے کارکنوں کے ساتھ نہیں کھڑی، تو کل یہ عوام کے ساتھ کیسے کھڑی ہوگی؟