اپنی پلاننگ سے خوش ، ہمارے بالرز فٹ ہیں،حارث کی کنڈیشن بہتر ہے،عاقب جاوید

Feb 14, 2025 | 22:51:PM
اپنی پلاننگ سے خوش ، ہمارے بالرز فٹ ہیں،حارث کی کنڈیشن بہتر ہے،عاقب جاوید
کیپشن: عاقب جاوید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے ٹرائی نیشن سیریز فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست پر کہا ہے کہ آپ نے بیسٹ آپشن ون ڈے میں کھلانا ہوتے ہیں،ابرار کی پر فارمنس وائٹ بال میں اچھی ہوتی آرہی ہیں،کچھ پلیئرز اچھا مینیج کرجاتے ہیں،اگر ایک آدھ میچ میں کوئی اچھا مینیج کرجائے تو اس کا مطلب یہ نہیں پلئیر میں ٹیلنٹ نہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے  عاقب جاوید نے کہاکہ بیڈ لک ہوئی کہ بابر کو تین میچز میں ابتدا میں جانا پڑا ،صائم کی انجری بھی ہماری بیڈ لک رہی،جو پلئیر ان فارم  تھے ہم انہیں لے کر آئے ہیں،ان کا کہناتھا کہ گیارہ اوور سے چالیس اوور تک ون ڈے میں ایک تبدیلی آئی ہے ،اس دوران عجیب شارٹس کھیلنے کی ضرورت نہیں ہوتی،چار فیلڈرز جو دائرے سے باہر ہیں انہیں صرف یوز کرنا ہوتا ہے،میں اتفاق کرتا ہوں کہ اس طرح کی پچز پر ہی بابر کو اوپن کرنا چاہئے،بابر کی ایک اننگ ڈیو ہے امید ہے کہ جس روز ملک کو ضرورت ہوگی بابر بڑی اننگ کھیلے گا ۔

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ نے کہاکہ پاکستان سے باہر کھیلیں تو بال سیم کرتا ہے موومنٹ زیادہ ہوتی ہے ،تین نمبر کھیلنے والا پلئیر اگر نمبر ون پر آجاتا ہے تو اتنا بڑا ایشو نہیں،ہم نے پہلے بیٹنگ اس لئے کی اگر 270 پلس ہوتے تو میچ تھوڑا اور چینج ہوتا ،بابر کی لمبی اننگز سے ہمیں فائدہ ہوگا،ہم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بہتر کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ اس ٹیم میں بہت کچھ ہے اور ٹیم فنش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،دواسپیشل سپنرز کھلائیں گے تو دو فاسٹ بالرز سے چلے جائیں گے ،حارث کی طرز کے بالرز چاہئیں جو مڈل میں وکٹس لے کر دیں،دیگر ٹیم کے پاس ایک سپیشل سپنر دیگر آل راؤنڈر ہیں،لاہور میں جب ہم کھیلے تو اس پچ پر رنز زیادہ بن گئے تھے ،آج کے میچ میں ہمیں یقین تھا کہ یہ 350 والی پچ نہیں ہے ،ہماری پلاننگ تھی کہ اگر ٹوٹل 270 کے قریب ہو تو چیز کرنا مشکل ہوگا۔

عاقب جاوید نے کہاکہ مین سٹرائیکرز کو لمبی اننگ کھیلنا پڑیں گی،آپ دیکھیں دیگر ٹیموں کے ایسے بیٹرز لمبے گئے ہیں تو رزلٹ ملا ،فخر نے کچھ اچھا کھیلامگر بد قسمتی سے بابر سے رنز نہیں ہوئے،یہی ٹیم بہت اچھا کرے گی، ایک دو چیزیں اچھا ہوسکتی ہیں جو ہو نہیں رہیں،ان کاکہناتھا کہ نسیم نے آج اچھی بالنگ کی، امید ہے حارث رؤف جلد ٹیم میں واپس آئیں گے ،اس ٹیم میں وہ سب کچھ ہے جو کسی بھی ٹیم کو ہرانے کے قابل ہے،ایک دو میچ ہاریں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے ٹیم کے پاس کچھ بچا نہیں ہے ،ہماری ٹیم کسی بھی ٹیم کو انڈر پریشر لانے کی صلاحیت رکھتی ہے،ہوم گراؤنڈ پر جب کھیلیں تو جلدی کی ضرورت نہیں ہوتی،باہر جانا ہو تو نہ چاہتے ہوئے ٹیم جلدی اناؤنس کرنا پڑتی ہے ،فہیم اور خوشدل اس لئے ہیں کہ آل راؤنڈر درکار ہوتے ہیں،عامر جمال پر ہم مشاورت کررہے تھے مگر اس کی ویسی امپروومنٹ ہو نہیں سکی۔

ہیڈکوچ قومی ٹیم نے کہاکہ ٹی ٹوینٹی کی پرفارمنس کو ہم ون ڈے میں مکس کردیتے ہیں،50 اوورز میں صورتحال مختلف ہوتی ہے ،لرننگ دراصل مختلف کامبینیشن کو آزمانا ہوتا ہے ،لرننگ یہی ہوئی ہے کہ ہم نے کس ٹیم کے خلاف کس طرح کے فیصلے لینے ہیں،تین میں سے ہم ایک میچ بہت اچھا جیتے، دو بدقسمتی سے ہار گئے،ایک بیٹسمین اگر سیٹ ہو جائے تو وہ میچ لے کر نکل جاتا ہے،اگر فخر اور بابر کی اچھی پارٹنر شپ لگ جائے تو ساری چیزیں مختلف ہوں گی،ان کا کہناتھا کہ ٹیسٹ کھیلیں اور اس میں ہی ون ڈے کی بھی تیاری کریں، ممکن نہیں ساؤتھ افریقہ سے بالرز کو ہم نے واپس بھیجا کہ وہ کام آسکیں،میں اپنی پلاننگ سے خوش ہوں، ہمارے بالرز فٹ ہیں،حارث کی کنڈیشن پہلے سے بہت بہتر ہوچکی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: