حماس اور اسرائیل کے درمیان چھٹی بار قیدیوں کا تبادلہ کل ہو گا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا چھٹا مرحلہ کل متوقع ہے جس میں دونوں فریق متعدد قیدیوں کو رہا کریں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے غزہ سے رہا کیے جانے والے تین اسرائیلی قیدیوں کے نام جاری کر دیے ہیں جن میں ایک امریکی نژاد اور ایک روسی نژاد شہری بھی شامل ہےاسرائیل کل 369 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جن میں 36 ایسے قیدی شامل ہیں جنہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ مزید 333 فلسطینی وہ ہیں جنہیں اسرائیل نے غزہ سے حراست میں لیا تھا۔
یہ قیدیوں کا تبادلہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ بندی مذاکرات کا حصہ ہے جو ثالثی کے ذریعے ممکن ہو رہا ہے اس سے قبل ہونے والے پانچ مراحل میں بھی درجنوں فلسطینی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی عمل میں آ چکی ہے لیکن ابھی تک اسرائیل اور حماس کے درمیان مکمل جنگ بندی ممکن نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث یمن کے حوثی گروپ بھی کھل کر سامنے آ رہے ہیں جنہوں نے حالیہ دنوں میں بحیرہ احمر میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے اگر غزہ پر حملے دوبارہ شروع ہوئے،تو یہ تنازع مزید شدت اختیار کر سکتا ہےیہ تبادلہ مستقبل میں جنگ بندی کی راہ ہموار کر سکتا ہے یا مزید تنازعات کو جنم دے سکتا ہے اس کا انحصار دونوں فریقوں کے اقدامات پر ہے۔