اسلام آباد (انور عباس) پاکستان میں عوامی جمہوریہ کوریا کے زہر اہتمام شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83ویں سالگرہ پر عشائیے کا انعقاد کیا گیا،عشائیے کے آغاز پر کم ال جونگ کی قیادت میں شمالی کوریا کے ترقی کے سفر پر دستاویزی ویڈیو دکھائی گئی عشائیے میں متعدد سیاسی, سفارتی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی پاکستان میں شمالی کوریا کے سفیر چھوئے چینگ مین نے عظیم راہنماء کم جونگ ال کی قیادت میں شمالی کوریا کی ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سفیر چھوئے چینگ مین نے پاکستان اور شمالی کوریا کی دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا, عشائیے سے متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کرتے ہوہے پاکستان اور شمالی کوریا کے تعلقات پر روشنی ڈالی اس موقع پر شمالی کوریا کے سفیر شرکاء میں گھل مل گیے اور شمالی کوریا میں ترقی کے مختلف پہلووں اور پاک شمالی کوریا دوستی کے حوالے سے روشنی ڈالتےرہے۔
یہ بھی پڑھیں:محمود خان اچکزئی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر مشاورت