حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان

Feb 14, 2025 | 23:31:PM
حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)سندھ حکومت نے 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عام تعطیل کا اعلان 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر کیا گیا ہے، 19 فروری کو تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

حضرت لعل شہباز قلندر کا 777 واں عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس 17 فروری سے شروع ہو گا۔

عرس میں شرکت کے لیے زائرین کی آمد کا سلسلہ کئی دن پہلے ہی شروع ہو گیا تھا، زائرین میں مرد، عورت، بوڑھے، بچے سبھی شامل ہیں جنہوں نے دھمال ڈالتے ہوئے مزار کا رخ کیا۔

عرس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جن کی وجہ سے مزار میں داخلے کیلئے لوگوں کی طویل قطاریں دکھائی دیتی ہیں، لعل شہباز کے مزار پر ہر شام ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالی جاتی ہے جو مولانا رومی کے درویشوں کی یاد دلاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عبدالعلیم خان کو ابتک کا بڑا دھچکا،اہم رہنما پی ٹی آئی میں واپس چلے گئے