سعو دی شہزادہ خالد بن عبداللہ بن عبدالرحمن آل سعود انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے بھتیجے شہزادہ خالد بن عبداللہ بن عبدالرحمن آل سعود انتقال کر گئے ۔ سعودی ایوان شاہی نے بیان میں کہا ہے کہ شہزادے کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوا۔
تفصیلات کے مطا بق ان کی نماز جنازہ آ ج ادا کی جائے گی۔ شہزادہ خالد بن عبداللہ ایک عرصے سے بیمار تھے۔ وہ 1937 کو طائف میں پیدا ہوئے ۔ وہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے بھتیجے اور ان کی بیٹی الجوہرکے شوہر تھے۔ شہزادہ خالد پوری دنیا میں معیاری نسلی گھوڑوں کے گنے چنے مالکان میں سے ایک مانے جاتے تھے۔ امریکہ اور یورپی ممالک میں ان کے کئی فارم ہیں۔ فارچون میگزین نے 1990 میں شہزادہ خالد بن عبداللہ کی دولت کا تخمینہ 10 ارب ڈالر بتایا تھا۔