(24 نیوز)محکمہ تعلیم کا پرائمری سکول کے بچوں کو بھاری بستوں سے نجات دلانے کے لئے لائٹر بیگ برائٹر سٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ ۔
تفصیلات کے مطابق نئی پالیسی پہلی سے پانچویں جماعت تک لاگو ہوگی۔ پالیسی کے تحت بچوں کیلئے لائٹر بیگ متعارف کراویا جائے گا۔ لائٹر بیگ پالیسی کا فیصلہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اومیکرون کا خدشہ۔۔ تعلیمی ادارے بند
پالیسی کے تحت کلاس رومز کے اندر کتابیں رکھنے کیلئے خصوصی ریک قائم کیے جائیں گے، مطلوبہ نصابی کتابوں کا بھی انتظام کیا جائے گا، بچے صرف مطلوبہ کاپی اور کتابیں لے کر سکول آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:لڑکیوں کی ون ویلنگ کے میدان میں دھماکے دار انٹری، ویڈیو وائرل