کورونا کے بڑھتے کیسز ۔۔لاک ڈاون لگے گا یا نہیں ؟؟۔۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتا دیا

Jan 14, 2022 | 13:54:PM

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر لاک ڈاون سے متعلق کہا کہ لاک ڈاون کا فیصلہ این سی او سی کی ہدایات پرکیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا سے مزید 7افراد جاں بحق۔ ۔۔ مثبت کیسزکی شرح 7 فیصد سے بھی بڑھ گئی
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صرف کراچی میں نہیں پورے پاکستان میں  کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے لیکن حالات ابھی کنٹرول میں ہیں ۔ ہماری پوری صورتحال پر نظر ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہسپتالوں پر دباوابھی نہیں بڑھاوینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعداد بھی کم ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری نظریں این سی او سی پر ہیں ملکی معیشت اس قابل نہیں کہ پابندیاں لگائی جائیں ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جو بھی حکمت عملی یا فیصلہ ہوگا وہ این سی او سی کے ساتھ مل کر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اومیکرون کا خدشہ۔۔ تعلیمی ادارے بند

مزیدخبریں