آسٹریلین اوپن ۔۔ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا ویزہ دوبارہ منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے امیگریشن وزیرنے آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے آئے عالمی ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا ویزہ دوبارہ منسوخ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی نے بلے باز کوآؤٹ نہ دینے کا غصہ مائیک پر نکال دیا۔۔ویڈیو وائرل
تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین نہ لگوانے پر عالمی ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کو آسٹریلیا میں داخلے پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔میلبورن پہنچتے ہی آسٹریلوی حکومت نے نوواک جوکووچ کو ایئر پورٹ پر نظر بند کردیا جس کے بعد سربین ٹینس سٹار نے عدالت سے رجوع کرلیا تھا اور عدالت نے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔
عدالتی احکامات کے باوجود امیگریشن وزیر الیکس ہاک نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ٹینس سٹار کا ویزہ دوبارہ منسوخ کردیا۔پیر سے شروع ہونیوالے ٹورنامنٹ میں نوواک جوکووچ کی شرکت ایک بار پھر مشکوک ہوگئی ۔اب خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر ٹینس سٹار کو آسٹریلیا سے نکال دیا جاتا ہے تو وہ تین سال آسٹریلیا میںداخل نہیںہوسکیں گے ۔جو کووچ اپنے وکلا کے ذریعے ایک بار پھر اس کو چیلنج کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔
امیگریشن وزیرکے بقول انہوں نے یہ فیصلہ عوامی مفاد کے مدنظر کیا ۔ان کے بقول انہوںنے یہ فیصلہ محکمہ داخلہ بارڈر فورس سے مشاورت کے بعد کیا ۔ان کا کہناتھا کہ حکومت آسٹریلیا کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے، خاص طور پرکورونا وباکی مرض کے سلسلے میں۔اس سے قبل سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے امیگریشن فارم میں غلطیوں اور کرونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد آئسولیشن توڑنےکا اعتراف کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی نے اشنا شاہ کا دل جیت لیا