ٹرمپ کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام ۔۔۔سخت سوالات پر انٹرویوادھورا چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں امریکی انتخابات میں سخت قسم کی دھاندلی کا الزام لگادیا ۔انٹرویو میں سخت سوالات سے پریشا ن ہوکر سابق امریکی صدر نے انٹرویو ادھورا چھوڑ دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے ایسا کیو ں کیا۔۔برطانوی وزیر اعظم شرمسار
تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریڈیو چینل پی آر کیلئے ٹیلی فونک انٹرویوپر طویل عرصے بعد رضا مند ہوئے انٹرویو کے دوران وہ امریکی الیکشن میں بار بار دھاندلی کے الزامات لگاتے رہے ان کا کہناتھا کہ 2020 کے انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ انٹرویو ابھی جاری ہی تھا کہ میزبان کے سخت سوالات سے پریشان ہوکر سابق امریکی صدر نے انٹرویو ادھورا چھوڑ دیا ۔
سابق صدر کا انٹرویو 15 منٹ تک جاری رہنا تھا تاہم ٹرمپ نے 9 منٹ کی گفتگو پر ہی انٹرویو ختم کر دیا۔میزبان نے کانگریس کی عمارت پر حملے سے متعلق سوالات کئے جس کا جواب ٹرمپ نہیں دے سکے اور ٹرمپ نے ٹیلی فون کاٹ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا جائے گا نہیں بلکہ۔۔۔بل گیٹس نے نئی پیش گوئی کر دی