حریم شاہ کی منی لانڈرنگ ۔۔۔حکومت نے بھی خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی منی لانڈرنگ کی ویڈیوپر حکومت نے بھی خاموشی توڑ دی ۔شہزاد اکبر نے کہا کہ منی لانڈرنگ پر مذاق نہیں بنتا ۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی ہوشیاری۔۔ لاکھوں پائونڈز لیکر لندن پہنچ گئیں۔۔ ویڈیو وائرل
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حریم شاہ کے معاملے پر ایف آئی اے نے نوٹس لیا ہے اور انکوائری شروع کردی ہے۔ برطانوی ایجنسی سے بھی حریم شاہ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ شہزاد اکبر کا کہناتھا کہ منی لانڈرنگ پر مذاق نہیں بنتا اور نہ ہی یہ قابل قبول ہے ۔
واضح کچھ روز قبل حریم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی جس میں وہ بھاری رقم کیساتھ بیرون ملک میں موجود تھیں اور انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ پیسے وہ پاکستان سے لیکر آئی ہیں جس پر انہیں ایئر پورٹ پر نہیں روکا گیا ۔اس کے بعد ایف آئی اے اس کیخلاف ایکشن لیا اور انہیں نوٹس جاری کردیا ۔ اور اس سے جواب طلب کرلیا گیا جس کے بعد حریم شاہ نے اس حوالے سے یوٹرن لیتے ہوئے کہاکہ یہ پیسے صرف ویڈیو بنانے کیلئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے نے حریم شاہ کیخلاف بڑا ایکشن لے لیا