(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہاہے کہ کراچی میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، لاک ڈاﺅن سے متعلق فیصلہ این سی او سی کی ہدایات پر کیا جائے گا۔
جمعہ کوڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں مراد علی شاہ نے آصف رحمن سیمیولیشن لیب کا افتتاح کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر میں حالات اس وقت قابو میں ہیں، اسپتالوں میں دباﺅ میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں وینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعداد بھی کم ہے، آئی سی یو یا اسپتالوں پر بوجھ نہیں بڑھ رہا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ تعلیمی اداروں پر پابندیوں سے متعلق ہماری نظریں این سی او سی پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔اومی کرون کا پھیلاو تیز۔۔۔سکولوں میں چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی
انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اموات میں اضافہ نہیں ہو رہا، ابھی صرف کیسز بڑھ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ جمعرات کو کراچی کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔
اس سے قبل ڈاﺅیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے ڈاکٹرز نے کورونا کے دوران قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں بہت سارے ڈاکٹرز بھی شہید ہوئے، ڈاکٹر آصف رحمن بھی ہمارے ہیرو ہیں، ڈاکٹروں نے دوسروں کو محفوظ کرنے کےلئے اپنی جان کے نذرانے دیئے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سمیولیشن طریقے سے کلینکل ماحول بنا کر مصنوعی مریض پر علاج کا طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔سمیولیشنز میں ایجوکیشن، اسسمینٹ، ریسرچ اور ہیلتھ سسٹم سمیت مریض کی حفاظت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔انہوںنے ڈا ﺅیونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیز کو ریسرچ پر خاص توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ریسرچ کے شعبے میں آگے بڑھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ملک میں کورونا کے وار تیز۔۔ احتیاط کریں۔۔ورنہ؟