(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارش اوربرفباری کی پیش گوئی کردی، ہلکی درمیانی بارشوں کا سلسلہ ملک کے مغربی و بالائی علاقوں میں منگل کے روز داخل ہوگا،یہ سلسلہ جمعرات تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا۔
موسم کا حال سنانے والوں کا کہناہے کہ منگل اور بدھ کے دوران کوئٹہ، زیارت پشین، قلعہ عبداللہ ،کوہلو اور بارکھان میں بارش برفباری کا امکان ہے،منگل سے جمعرات کی صبح تک اسلام آباد سمیت کشمیر گلگت بلتستان، چترال، دیر کالام، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ میں ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔اسی طرح بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ راولپنڈی ،اٹک ،چکوال ،جہلم ،گجرات ،منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ نارووال میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے،سرگودھا، خوشاب، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، لاہور اور قصور میں بھی بارش کی توقع ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے متعلق تشویشناک خبر
محکمہ موسمیات نے کہاکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، منگل اور بدھ کو دیر، مالاکنڈ، ہزارہ، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔موسمیات کے مطابق منگل رات سے جمعرات کے دوران مری گلیات، نتھیا گلی، کاغان، ناران ،کے اضلاع میں برفباری کا امکان ہے ،چترال ، دیر، سوات، کوہستان، استور، ہنزہ ،گلگت ،وادی نیلم، باغ اور حویلی کے اضلاع میں برفباری ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ گندم کی فصلوں کیلئے بارش فائدہ مند ثابت ہوگی، حالیہ شدید دھند میں کمی کی توقع ہے،محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے اہم خبر، عدالت نے بڑا حکم دے دیا