(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت اور علی زیدی کے درمیان اختلافات ختم ہو گئے، عامر لیاقت نے وفاقی وزیر کو گلے لگا لیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے قومی اسمبلی میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے ملاقات کی، دونوں رہنماﺅں کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی ، ذرائع کا کہناہے کہ عامر لیاقت نے وفاقی وزیر علی زیدی سے اختلاف ختم کرکے انہیں گلے لگا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی
وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاکہ ہمیں آپسی اختلافات ختم کرکے سندھ میں لڑنا ہے،جبکہ عامر لیاقت کاکہناتھا کہ علی زیدی سے جو اختلافات تھے انہیں حل کرلیا ہے ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے اہم خبر، عدالت نے بڑا حکم دے دیا