(24 نیوز)امریکن شہری نے گلگت بلتستان میں مارخور کا شکار کرلیا،امریکن شہری کو ایک لاکھ 31ہزار ڈالرز کےعوض مارخور کے شکار کا لائسنس دیا گیا۔
ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق شکار کئے گئے مارخور کے 43انچ لمبے سینگ تھے۔گلگت بلتستان کے علاقے میں امریکی شہری نے ایک لاکھ 31ہزار ڈالرز امریکی ڈالر ادا کرکے مارخورکا کامیاب شکار کیا۔
مارخور کے شکار کی 80 فیصد آمدنی عوام کو اور 20 فیصد سرکار کو مل جاتی ہے۔ شکار سے حاصل ہونے والی آمدنی عوام کی تعمیر و ترقی جنگل اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے صرف کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ مارخور جنگلی بکرے کی قسم کا ایک پہاڑی بکرا اور پاکستان کا قومی جانور ہے۔ ہمالیہ، قراقرم، ہندو کش اور کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں پائے جانے والے اس جانور کو اپنی نسل مٹنے کے خطرے کا سامنا ہے۔اس وقت دنیا بھر میں اس کی پانچ اقسام ہیں جن میں سے تین اقسام پاکستان میں پائی جاتی ہیں، جنھیں سلیمان مارخور، کشمیر مارخور اور استور مارخور کہا جاتا ہے، استور مارخور کا مسکن گلگت کے علاقے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی