نواز شریف کی وطن واپسی، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
لاہو ر(24 نیوز) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کیلئے سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ، بورڈ5 دن کے اندراپنی رپورٹ پیش کریگا۔
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے اور ان کی واپسی کے بارے میں رائے کیلئے اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔حسان خاور کا کہنا تھا کہ سینئرپروفیسرزپرمشتمل9رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈتشکیل دیاگیاہے، بورڈ5 دن کے اندراپنی رپورٹ پیش کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سنی لیون شارک مچھلیوں میں گھر گئیں۔۔۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، مداح پریشان