(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار عمران خان نے انہیں اپنے بچپن میں شادی کی پیشکش کی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان کے بھانجے عمران خان جو اپنی 39ویں سالگرہ منارہے ہیں۔جوہی چاولہ نے انسٹاگرام پر عمران خان کی ایک بچپن کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی اورایک پرانا قصہ بھی صارفین کو بتایا۔ جوہی نے انکشاف کیا کہ جب عمران خان صرف 6 سال کے تھے انہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سنی لیون شارک مچھلیوں میں گھر گئیں۔۔۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، مداح پریشان
انہوں نے کہا کہ عمران کو اس وقت سے ہی ہیرے کی پہچان تھی،سالگرہ بہت مبارک ہو۔خیال کیا جارہا ہے کہ چونکہ جوہی نے عامر خان کے ساتھ کافی فلموں میں کام کیا ہے اور عمران ،عامر کے بھانجے ہونے کے ناطے جوہی سے فلم کی شوٹنگ پر ملے ہوں گے جہاں انہوں نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش کی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی
واضح رہے کہ جوہی چاولہ نے بھارتی بزنس مین جے مہتا سے اپنے کیرئیر کے عروج میں ہی شادی کرلی تھی، ان کے شوہر کا شمار بھارت کے معروف کاروباری افراد میں ہوتا ہے، دونوں کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے اور یہ کامیاب شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔دوسری جانب عمران خان نے متعدد بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کے بعد گزشتہ سال اداکاری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے اہم خبر، عدالت نے بڑا حکم دے دیا