(24نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں،شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہے ان کےخلاف کیسز کے جلد فیصلے ہو ں گے،اپوزیشن چاہتی ہے جو ہاتھ حکومت کے سر پر ہے وہ ہمارے سر پر آ جائے ،ان کی گردن پر تو یہ ہاتھ آسکتا ہے سر پر نہیں ،تین چار مہینوں میں مہنگائی کا مکوٹھپ دیں گے ،اپریل تک پوزیشن بہتر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں۔ملٹری سکیورٹی قومی سلامتی کا صرف ایک پہلو ہے،آرمی چیف
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ گزشتہ روز جو اپوزیشن کے ساتھ ہو انہیںا اب کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ،عمران خان آئی ایم ایف میں جائے تو حرام ہے یہ جائیں تو حلال ہے،23مرتبہ یہ قوم آئی ایم ایف میں گئی ،حالات کی مجبوری کے باعث آئی ایم ایف میں گئے ،کوئی خوشی سے آئی ایم ایف میں نہیں جاتا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست سے چاروں شریف مائنس ہیں ،دو دو لانگ مارچ کریں گے ایک ہی کر لو ،چاہے دل کرتا ہے لونگ مارچ کرو دل کرتا ہے تو لانگ مارچ کر لو انہوںنے کہاکہ 23 مارچ کو پریڈ میں او آئی سی کے مہمان بھی آئےنگے۔ انہوں نے کہاکہ پرائم منسٹر اگلے مہینے چین جا رہے ہیں ،10000 میگا وارڈ بجلی پیدا کرنے کےلئے عمران خان نے دو ڈیموں کی منظوری دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بے شک احتساب کا عمل کمزور رہا لیکن دنیا جانتی ہے ان دو خاندانوں نے اس ملک لو لوٹا ۔ انہوں نے کہاکہ پنڈی کے لوگ کےلئے خوشخبری ہے کہ نالہ لئی کا کام شروع ہونے والا ہے ۔انہوں نے کہاکہ باتیں اور راتیں چلتہ رہتی ہیں،نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے دشمنی رکھتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ اس قوم کا اصل مسئلہ معاشی ہے ،ملک میں بیروزگاری مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 26سو کلومیٹر باڑ لگ گئی ہے 21کلومیٹر بھی ان کی رضا مندی کے ساتھ لگ جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے ریکارڈ کلیکشن کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف آنا چاہتے ہیں تو آئیں ورنہ بے شک نہ آئیں ۔ انہوں نے کہاکہ چار ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کے تمام منصوبے مکمل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت اربوں روپے تقسیم کیے گئے، شیخ رشید نے کہا کہ ہماری حکومت کو ساڑھے 3 سال ہو چکے ہیں، اس سے قبل حکمراں 14، 18 اور 22 ماہ میں بھی گھر گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ آئی اور چھا گئی۔۔مہوش حیات کی تازہ ڈانس ویڈیو۔۔ایک گھنٹے میں کتنے ویوز۔۔؟