” DIVORCE“ اداکارہ بینش راجا کی پوسٹ پر سوشل میڈیا پر طلاق کی قیاس آرائیاں

Jan 14, 2022 | 19:56:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ بینش راجا نے طلاق کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس سے قیاس کیا جارہا ہے کہ اگست 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ کی طلاق ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بینش راجا نے ’طلاق‘ کے عنوان سے ایک تصویر شیئر کی جس میں تفصیلی کیپشن لکھا۔انہوں نے لکھا کہ بیشک عورت کو خمیدہ پسلی سے پیدا کیا گیا ہے اور یہی اس کی خوبصورتی کا راز اور اس کی طرف کشش کا راز ہے۔ اور اس بات میں کوئی عیب نہیں ہے، لہٰذا اگر وہ غلطی کرے تو اسے اس انداز میں نہ جھڑکیں جس میں نرمی نہ ہو، اسے سیدھا کرنے کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  آئی اور چھا گئی۔۔مہوش حیات کی تازہ ڈانس ویڈیو۔۔ایک گھنٹے میں کتنے ویوز۔۔؟
اداکارہ نے یہ بھی لکھاکہ دوسری صورت میں آپ اسے توڑ دیں گے اور اس کا ٹوٹنا، اس کی طلاق کا سبب بنے گا۔ اس پوسٹ سے اداکارہ کے چاہنے والے یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ بینش راجا نے شوہر سے راہیں جدا کرلی ہیں ۔دوسری جانب اداکارہ نے شوہر کے ساتھ پوسٹ کی گئیں تمام تر سیلفیز کو بھی اپنے اکائونٹ سے ڈیلیٹ کردیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ۔۔۔ کیسز بڑھنے پر این سی او سی کا بڑا فیصلہ

مزیدخبریں