سانحہ مری کا اصل ذمہ دار کون۔؟۔تحقیقات نے دل دہلا کر رکھ دیئے

Jan 14, 2022 | 21:23:PM

(24نیوز)سانحہ مری کی تحقیقات کے حوالے سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں ایک ہی مقام پرکھڑی رہیں۔ ڈرائیورزاورعملہ بھی ڈیوٹی پرموجودنہیں تھا۔ کمیٹی نے مری میں آپریشنل عملے کے بیانات قلمبند کرلئے جبکہ محکمہ جنگلات کے اہلکار کمیٹی کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ مری کی تحقیقات پانچویں روز میں داخل ہوچکی ہے، ذرائع کے مطابق کمیٹی نے مری میں آپریشنل عملے کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں۔ کمیٹی نے ریسکیو  1122 کے اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کئے۔  تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ برفانی طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں ایک ہی مقام پر کھڑی رہیں اور 29 گاڑیوں میں سے 20 ایک ہی پوائنٹ سنی بنک میں کھڑی تھیں جبکہ گاڑیوں کو چلانے کیلئے متعین ڈرائیوز، عملہ بھی ڈیوٹی پر موجود نہ تھا۔

 ساںحہ سے قبل شدید برفباری کی وارننگ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے جاری کی گئی، محکمہ جنگلات کے اہلکار کمیٹی کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔ کمیٹی نے عملے کی تفصیلات اور ان کی ذمہ داریوں کی فہرست طلب کرلی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے مری کے داخلی راستوں اور سڑکوں سے تقریباً 50 ہزار گاڑیاں واپس بھیجیں۔ یاد رہے برفانی طوفان کے باعث مری میں 23 سیاح جاں بحق ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی اور چھا گئی۔۔مہوش حیات کی تازہ ڈانس ویڈیو۔۔ایک گھنٹے میں کتنے ویوز۔۔؟
 

مزیدخبریں