ماسک پہننے والے افراد زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں۔۔ نئی تحقیق

Jan 14, 2022 | 21:41:PM

 (ویب ڈیسک)ایک تحقیق میں فیس ماسک کے استعمال کا ایک حیران کن فائدہ سامنے آیا ہے۔درحقیقت کووڈ سے بچانے میں مددگار فیس ماسک پہننے والے افراد زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں۔نادرانے ایک اور سہولت متعارف کرادی۔۔عوام کی بڑی پریشانی ختم
کارڈف یونیورسٹی کی تحقیق میں 40 مردوں کو شامل کرکے جائزہ لیا گیا کہ مختلف اقسام کے فیس ماسک سے ان کی کشش میں کیا تبدیلیاں آئیں۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نیلے رنگ کے سرجیکل فیس ماسک چہرے کی کشش کو دیگر اقسام کے ماسکس کے مقابلے میں زیادہ بڑھا دیتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ کورونا کی وبا سے قبل ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ میڈیکل فیس ماسکس سے چہرے کی کشش گھٹ جاتی ہے تو ہم جاننا چاہتے ہیں کہ موجودہ وقت جب فیس ماسک کا اسعمال عام ہوگیا ہے تو اس حوالے سے تاثر بدلا ہے یا نہیں، جبکہ یہ بھی جاننا چاہتے تھے کہ ماسک کی اقسام سے کوئی اثر ہوتا ہے یا نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیق کے نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ چہرے اس وقت زیادہ پرکشش محسوس ہوتے ہیں جب وہ نیلے سرجیکل ماسک سے ڈھانپے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس کی ممکنہ وجہ یہ ہے کہ شاید اس طرح کے ماسک طبی ورکرز استعمال کرتے ہیں اور اب ہم انہیں ان افراد سے جوڑتے ہیں جو نگہداشت یا طبی شعبے سے منسلک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاید اس وقت جب ہم خود کو کمزور محسوس کرتے ہیں، فیس ماسک کا استعمال یقین دہانی دلانے کے ساتھ اس کو پہننے والے کے بارے میں زیادہ مثبت تاثر قائم کرتا ہے۔تحقیق میں 43 خواتین کو مردوں کے فیس ماسک کے بغیر، کپڑے کے ماسک پہنے، نیل سرجیکل ماسک کے ساتھ اور کتاب کے سادہ سیاہ سرورق سے چھپے چہرے دکھا کر 1 سے 10 تک اسکور دینے کا کہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔سکیش چندر شیکھر کے ساتھ تعلقات مہنگے پڑ گئے۔۔۔جیکولین فرنینڈس کی مشکلات میں اضافہ
 

مزیدخبریں