کورونا ویکسین کی طاقت یا پھر کرشمہ۔۔چلنے پھرنے سے قاصر شخص کیسے ٹھیک ہوگیا۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں لمبے عرصے سے بیمار رہنے والے ایک 55 سالہ شخص نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرنے کے بعد چلنا اور بولنا شروع کردیا ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیمار شخص پانچ سال قبل ایک سڑک حادثے کا شکار ہونے کے بعد سے ویکسین لینے سے قبل تک بستر پر ہی پڑا تھا۔بھارتی ڈاکٹرز نے دعویٰ کیا کہ ’معجزانہ صحت یابی‘ ہے اور وہ اس پر حیران ہیں۔ حکومت کی طرف سے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے تین رکنی طبی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ جھارکھنڈ کے ضلع بوکارو کے پیٹروار بلاک کے اترسارا پنچایت علاقے کے سلگڈیہ گاؤں کے رہنے والے دلار چند منڈا پانچ سال قبل ایک حادثے کا شکار ہونے کے بعد بستر پر پڑے تھے اور چلنے اور بولنے سے قاصر تھے۔ پیٹروار کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کی انچارج ڈاکٹر البیلا کرکیٹا نے کہا کہ 4 جنوری 2022 کو دلار چندمنڈا کو اپنے گھر پر’’ کووی شیلڈ‘‘ ویکسین لگائی۔اگلے دن ان کے خاندان کے افراد حیران رہ گئے جب انہوں نے منڈا کے بے جان جسم کو نہ صرف حرکت کرتے دیکھا بلکہ وہ ان سے بات بھی کرنا شروع کردیا۔ منڈا اپنے خاندان کا واحد شخص تھا، جس پر خاندان کی معاشی ذمہ داری تھی۔ وہ چند سال قبل سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے اسے قدرت کا کرشمہ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اہم خبر۔۔امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ۔۔کتنے افراد زخمی ہوئے۔۔؟