بابر اعظم کی کپتانی پر کوئی رائے نہیں دے سکتا، محمد یوسف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ کپتان قومی ٹیم بابر اعظم کی کپتانی پر کوئی رائے نہیں دے سکتا، میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ کوئی تبصرہ کروں۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا کہ نائب کپتان کو میچ میں کھلانے یا نہ کھلانے کا ڈومین میرا نہیں ہے، بابر اعظم کی کپتانی پر رائے نہیں دے سکتا، میں اس پوزیشن میں نہیں کہ کوئی کمنٹ کروں۔
یہ بھی پڑھیے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
بیٹنگ کوچ نے کہا آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ ٹیم کی کامیابی کا سہرا فیلپس کو جاتا ہے جس نے میچ کا پانسہ پلٹا، تیسرے ون ڈے کی دوسری اننگز میں گیند ٹرن نہیں ہو رہی تھی، پہلے دو میچز میں دوسری اننگز میں گیند زیادہ ٹرن ہو ئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بہانہ نہیں ہم اس سے زیادہ اچھی کرکٹ کھیل سکتے تھے، پاکستان کا 280 کا سکور اچھا تھا لیکن پھر بھی 20 رنز کم تھے۔