(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں انجری کا شکار ہونے والے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بی پی ایل میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم ری ہیب کے باعث وہ لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کے سی او او سمین رانا کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں فرنچائز کی کپتانی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: محمد رضوان بی پی ایل میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ
کرکٹر پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی سخت نگرانی میں ٹریننگ کررہے ہیں، انہوں نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ہوم سیریز میں شرکت نہیں کی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے 19 مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلا جائیگا جبکہ شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔