معروف یوٹیوبرز رشتہ ازدواج میں بندھ گئے،تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستانی مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ڈکی بھائی اپنی شیندی کی تصاویر شیئر کیں۔ جس میں وہ اپنی اہلیہ عروب جتوئی کے ہمراہ بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
شیندی کی تصاویر شیئر کرتے ہی سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کی جا نب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔
View this post on Instagram
یو ٹیوبر کی شیندی کی تقریب میں کئی معروف یو ٹیوبرز نے بھی شرکت کیں۔ انہوں نے بھی نئے شادی شدی جوڑے کو مبارک باد دیں اور نیک خوائشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف یوٹیوبر کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا
شاہ ویر جعفری
ڈکی بھائی کی شادی کے موقع پر معروف یو ٹیوبر شاہویرجعفری اور ان کی اہلیہ نے بھی شرکت کیں۔ اُنہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عروب اور ڈکی بھائی آپ دونوں کو بہت مبارک ہوں۔ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں‘‘۔
View this post on Instagram
یو خان(عمر خان)
معروف یو ٹیوبر عمرخان اور ان کی اہلیہ بھی تقریب میں موجود تھے۔ان نے اپنی نیک خوائشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مسٹر اینڈ مسز سعد الرحمنٰ عرف ڈکی بھائی آپ دونوں کو مبارک ہوں‘‘۔
View this post on Instagram
اقرا کنول
معروف یو ٹیوبر اور وی لاگر اقرا کنول بھی اس موقع پر اپنے منگیتر کے ساتھ شرکت کیں۔’’اُنہوں نے بھی مبارک باد کا پیغام لکھا‘‘۔
View this post on Instagram
معاذ صفدر
کراچی سے تعلق رکھنے والے وی لاگر معاذ صفدر بھی شادی میں موجود تھے۔اُنہوں نے لکھا کہ ’’شادی مبارک میرے ہمالو‘‘۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں یوٹیوبر نے عروب جتوئی سے منگنی اور نکاح انتہائی خاموشی سے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ کو زندگی کا پہلا پیار بھی قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے ڈکی بھائی کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ان کی مایوں کی رسم سےہوا تھا۔
خیال رہے کہ ڈکی بھائی اپنے وی لاگز سے زیادہ ساتھی یوٹیوبرز سے لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔’ڈکی بھائی‘ کے نام سے چلانے والے یوٹیوب پر ان کے عام روٹین پر بنائے جانے والے وی لاگز بھی صارفین کی جانب سے پسند کیے جاتے ہیں۔یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 3 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔