ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کیلئے آخری موقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی) بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنی کی درخواست وارننگ کے ساتھ منظور کرلی۔ عدالت نے عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کے لیے آخری موقع دے دیا۔
عمران خان کی درخواست پر بینکنگ کورٹ کی جج رخشدہ شاہین نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ بینکنگ کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 31 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عمران خان آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت کے سامنے پیش ہوں۔ عدالت نے 31 جنوری کو فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔ عمران خان نے بینکنگ کورٹ میں ضمانت کے لیے رجوع کررکھا ہے۔