پنجاب بھر کےسرکاری ونجی سکولوں سے متعلق اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کے بچوں کے مابین ٹینلنٹ ہنٹ پروگرام اور کھیلوں کے مقابلے کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں پنجاب بھر کے سکولوں سے بچے حصہ لیں گے ۔اس ضمن میں ابتدائی طور پر 15 سال اور اس سے اوپر کے بچے بچیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بچوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کیلئے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردیں۔
مراسلے کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹیز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں حصہ لینے والے بچوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کے بعد فہرستیں مرتب کرے گی۔ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور کھیلوں کے مقابلے آئندہ ماہ فروری میں کروائے جانے کا امکان ہے۔